انڈیکس 2500 پوائنٹس کمی

سٹاک ایکسچینج میں مندی، انڈیکس 2500 پوائنٹس کمی سے 1لاکھ 9ہزار 400پر آ گیا

ویب ڈیسک: سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، کاروباری ہفتے کے چوتھے دن انڈیکس 2500 پوائنٹس کمی سے 1لاکھ 9ہزار 400پر آ گیا
تفصیلات کے مطابق سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے دن مندی کا رجحان برقرار رہا، جہاں 100 انڈیکس دو ہزار پانچ سو پوائنٹس کمی سے 1لاکھ 10 ہزار کی نفسیاتی حد سے نیچے آگیا۔ جمعرات کو کاروبار کے آغاز سے مندی چھائی رہی، سٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 2500 پوائنٹس کی کمی آگئی اور انڈیکس ایک لاکھ 9 ہزار 400 کی نفسیاتی حد تک آ گیا۔
اس حوالے سے تجزیہ نگاروں کی رائے کے مطابق تاریخی بلندی پر پہنچنے کے بعد سے مارکیٹ میں سیلنگ پریشر برقرار ہے، سرمایہ کار ریئل سٹیٹ سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کررہے ہیں، امریکی صدر کی جانب سے چین، میکسیکو اور کینیڈا پر ٹیرف کے نفاذ سے بھی مارکیٹ میں دباو برقرار ہے۔

مزید پڑھیں:  دیر بالا میں بارش و پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ جاری، موسم مزید سرد