کرم امن معاہدے پر عملدرآمد بارے

کرم امن معاہدے پر عملدرآمد بارے فریقین میں مشاورت، بنکرز مسماری جاری

ویب ڈیسک: کرم امن معاہدے پر عملدرآمد بارے فریقین میں مشاورت، اس دوران اسلحہ حوالگی اور شاہراہ کھولنے کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا، کمشنر کوہاٹ کی زیرنگرانی ہونے والے امن جرگہ میں علاقے میں پائیدار اور دیرپا امن و امان کے حوالے سے بھی پیشرفت ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ضلع کرم میں امن و امان کی صورت حال سے متعلق کشمنر کوہاٹ معتصم باللہ کی نگرانی میں امن جرگے کا انعقاد کیا گیا، اس دوران کرم امن معاہدے پر عملدرآمد کے علاوہ شاہراہ کھولنے کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔
جرگے میں پائیدار اور دیرپا امن و امان کے حوالے سے بات چیت میں پیشرفت ہوئی ہے، علاقے میں قیام امن کے حوالے سے دونوں فریقین میں کھل کر مشاورت ہوئی۔ جرگے میں بنکرز مسماری اور اسلحے کی حوالگی کے علاوہ کرم شاہراہ کھولنے کے حوالے سے بھی مشاورت ہوئی۔
اسسٹنٹ کمشنر افراسیاب زبیر ہندل کا کہنا ہے کہ اپر اور لوئر کرم میں بنکرز کی مسماری جاری ہے، اب تک قبائل کے 38 بنکر مسمار کیے گئے ہیں۔ جرگہ ممبران کا کہنا تھا کہ کوہاٹ امن معاہدے پر عمل درآمد اور مستقبل بنیادوں پر قیام امن کے لیے آج اہم نشست ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ کرم امن معاہدے پر عملدرآمد بارے فریقین میں مشاورت، اس دوران اسلحہ حوالگی اور شاہراہ کھولنے کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  سکھوں کا بھارت سے علیحدگی کا فیصلہ ، امریکا میں ریفرنڈم کا انعقاد