انٹرمیڈیٹ امتحان دوم 2024 کے نتائج

پشاور، انٹرمیڈیٹ امتحان دوم 2024 کے نتائج کا اعلان، کامیابی کا تناسب 99 فیصد رہا

ویب ڈیسک: پشاور تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحان دوم 2024 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے، حصہ اول امتحان میں 31ہزار سے زائد طلبہ نے شرکت کی، جبکہ اس دوران 28 ہزار 432 طلبہ نے کامیابی حاصل کی، اس حساب سے کامیابی کا تناسب 99 فیصد رہا۔
پشاور تعلیمی بورڈ کے زیراہتمام سالانہ امتحان دوم میں 2 ہزار 266 طلبہ نے اپنے مارکس بہتر کر لیے، پارٹ ٹو میں 8790 طلبہ میں سے 7242 طلبہ کامیاب ہوئے، اس لحاظ سے کامیابی کا تناسب 82 فیصد رہا۔ پارٹ ٹو امتحان میں 968 طلبہ نے اپنے مارکس بہتر کر لیے۔

مزید پڑھیں:  لوئر جنوبی وزیرستان میں شدید ژالہ باری ، کھڑی فصلیں تباہ