امتحانات اپریل تک مؤخر کرنے سے

امتحانات اپریل تک مؤخر کرنے سے تعلیمی سیشن متاثر ہوگا، ماہرین تعلیم

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے ملتوی ہونے سے اساتذہ و پریسپلز نے تحفظات کا اظہار کر دیا، انہوں نے کہا کہ امتحانات اپریل تک مؤخر کرنے سے تعلیمی سیشن متاثر ہوگا، اس لئے امتحانات مقررہ وقت پر مارچ میں ہی لیے جائیں۔
اساتذہ اور ماہرینِ تعلیم کا کہنا ہے کہ تمام تیاری مکمل ہو چکی ہے، اس کے باوجود امتحانات اپریل تک مؤخر کرنے سے تعلیمی سیشن متاثر ہوگا، اس سے نئے تعلیمی سال کے آغاز میں بھی مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ رمضان میں امتحانات دینے میں کوئی دشواری نہیں، جبکہ ابھی موسم بھی معتدل ہے۔
اساتذہ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امتحانات کی تاخیر کے فیصلے پر نظرثانی کریں اور انہیں مقررہ وقت یعنی مارچ میں ہی منعقد کروانا یقینی بنائیں۔ امتحانات میں غیر ضروری تاخیر سے طلبہ کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا، بلکہ ان کا تعلیمی سفر مزید مشکلات کا شکار ہو سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور : مسلح ڈاکوؤں نے نجی بینک کی کیش گاڑی لوٹ لی،کروڑوں روپے لیکر فرار