ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہمارے لیے ہمارا ملک امریکہ سب سے پہلے ہے، یہی ہمارا ورثہ ہے اور یہی ہماری دولت، اپنے ملک کو مضبوط اور طاقتوربنانا مشن ہے، امریکی اب ایک قوم بن کر رہیں گے۔
امریکی صدر نے سالانہ دعائیہ ناشتے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کا سنہری دور شروع ہو گیا، ہم امریکا کو مزید مضبوط بنائیں گے۔ امریکا اب ایک قوم بن کر رہے گا، ہمارے لیے ہمارا ملک امریکہ سب سے پہلے ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے نیشنل پریئربریک فاسٹ کی تقریب سے خطاب کیا، انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار رائے کا ہر قیمت پر تحفظ کریں گے، امریکا کو پہلے سے زیادہ طاقتور بنائیں گے۔ اگلے سال امریکا کے قیام کے 250 سال پورے ہو رہے ہیں۔ نیشنل گارڈ آف امریکن ہیروزبنانے کا ایگزیکٹیو آرڈر دے دیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے طیارہ حادثے سے متعلق کہا کہ ریگن ایئرپورٹ پر گذشتہ دنوں ایک المناک حادثہ ہوا، حادثے میں کافی غلطیاں شامل تھیں جو نہیں ہونی چاہیے تھیں، ایئر ٹریفک کنٹرول کے لیے نیا کمپیوٹرائزڈ نظام لائیں گے۔ اس سے قبل بھی انہوں نے کئی بار کہا ہے کہ امریکا ہی ہمارے لئے اولین ترجیح ہونی چاہئے.
