ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف کی فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی ہے جس میں ملکی سیاسی صورتحال کے ساتھ ساتھ اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جمعرات کے روز وزیراعظم قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچے، اور اس موقع پر وزیراعظم نے مولانا کی خیریت دریافت کی۔ وزیراعظم اور فضل الرحمان کے درمیان ہونے والی اس ملاقات میں ملکی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر عطا تارڑ اور احسن اقبال بھی موجود تھے۔
ملاقات میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری، سینیٹر مولانا عطا الرحمٰن، مولانا اسعد محمود اور محمد اسلم غوری بھی موجود تھے۔ یہ ملاقات ایسے وقت ہوئی جب چند روز قبل مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ 8 فروری کا الیکشن دھاندلی زدہ تھا، حکومت کو مستعفی ہوکر نئے انتخابات کا اعلان کرنا چاہیئے۔ یاد رہے وزیراعظم شہباز شریف کی فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی ہے جس میں ملکی سیاسی صورتحال کے ساتھ ساتھ اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
