ویب ڈیسک: تحریک انصاف کی پارٹی مینجمنٹ سیل کی ذمہ داریاں زبیر قریشی کے حوالے کر دی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی پارٹی مینجمنٹ سیل کے ذمہ داروں کا اعلان کردیا گیا ہے، جس کے مطابق تحریک انصاف کی پارٹی مینجمنٹ سیل کی ذمہ داریاں زبیر قریشی کے حوالے کر دی گئیں۔
جاری اعلامیہ کے مطابق زبیر قریشی پارٹی منیجمنٹ سیل ممبرشپ کے انچارج ہونگے، اس حوالے سے انہوں نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل ممبرشپ کے ذریعے صوبے کے تمام اضلاع میں انچارج تعینات کریں گے۔ زبیر قریشی نے کہا ہے کہ 8 فروری کے جلسے کو کامیاب بنانا ذمہ داری ہے، مانیٹرنگ کی ذمہ داری ڈویژنل اور ضلعی سطح پر سونپ دی گئی ہے۔
