عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں

عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں، ٹرمپ آج ایگزیکٹوآرڈر پر دستخط کرینگے

ویب ڈیسک: امریکہ سے دیگر ممالک کو امداد بند کرنے کے بعد عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کر نے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، اس حوالے سے ٹرمپ آج ایگزیکٹوآرڈر پر دستخط کرینگے.
تفصیلات کے مطابق وائٹ ہاؤس ترجمان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں لگانے کا فیصلہ کرنے کے بعد امریکی صدر آج اس سلسلے میں ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کریں گے۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ آئی سی سی پر اس لئے پابندیاں لگا رہے ہیں کہ انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کی جانب سے امریکا اور اسرائیل سمیت دیگر اتحادیوں کے خلاف اقدامات کئے گئے تھے۔
اس فیصلے سے امریکی شہریوں اور اس کے اتحادیوں کے خلاف آئی سی سی کی تحقیقات میں شامل عملے اور ان کے اہلخانہ پر مالیاتی اور ویزہ پابندیاں عائد ہوں گی۔ یاد رہے گزشتہ سال آئی سی سی نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور دیگر کے گرفتاری وارنٹ جاری کیے تھے۔ عالمی عدالت کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو اور گیلنٹ کے جنگی جرائم کرنے پر یقین کرنے کے لیے مناسب بنیادیں موجود ہیں، نیتن یاہو اور گیلنٹ نے شہری آبادی پر حملوں میں احتیاط نہیں کی، بھوک کو جنگی ہتھیار بنایا، جنگی جرائم میں قتل، ایذا رسانی اور دیگر غیر انسانی سلوک شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ میں خونی راہزنی ،مزاحمت پر فائرنگ سے شہری قتل