زندہ درگور کی جانیوالی بچی ریکور

نوشہرہ، زندہ درگور کی جانیوالی بچی ریکور، ہسپتال منتقل

ویب ڈیسک: ضلع نوشہرہ میں بچی کو زندہ درگور کرنے کا افسوس ناک واقعہ رونما ہوا، اس واقعہ کے فوری بعد ریسکیو نے زندہ درگور کی جانیوالی بچی ریکور کر کے ہسپتال منتقل کر دی۔ گزشتہ روز ریسکیو 1122 کے اہلکار کو نامعلوم ذرائع سے بچی کے زندہ درگور کرنے کی اطلاع ملی، جس پر ایکشن لیتے ہوئے ریسکیو اہلکار نے بچی کو قبر سے زندہ ریکور کر کے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا۔
ہسپتال ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ زندہ درگور کی جانیولای بچی کو نمونیا اور بخار ہو گیا تھا۔ ہسپتال میں بچی کو 5 دن انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا، جہاں اس کی حالت سنبھلنے کے بعد اس بچی کو ایک بے اولاد حاضر سروس افیسر کو گود دے دیا گیا۔ ریسکیو ترجمان نے بتایا کہ ایک ہفتہ پہلے کسی نامعلوم شخص نے نامعلوم وجوہات کی وجہ سے بچی کو مٹی میں زندہ دفن کیا تھا۔
یاد رہے کہ ضلع نوشہرہ میں بچی کو زندہ درگور کرنے کا افسوس ناک واقعہ رونما ہوا، اس واقعہ کے فوری بعد ریسکیو نے زندہ درگور کی جانیوالی بچی ریکور کر کے ہسپتال منتقل کر دی۔

مزید پڑھیں:  پی آئی اے کے جہاز کا لاپتہ پہیہ کراچی ایئرپورٹ سے مل گیا