ویب ڈیسک: منشیات کیخلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں، اس دوران گھر میں خفیہ منشیات فیکٹری پرچھاپہ کے دوران ایکسائز پولیس نے بھاری مقدار مِں آئس و ہیروئن برآمد کر لی۔
تفصیلات کے مطابق ایکسائز انٹیلیجنس بیورو خیبرپختونخوا کی کارروائیوں کے دوران آئس اور ہیروئن مکسنگ کارخانہ پکڑا گیا، پہاڑی پورہ میں گھر میں قائم خفیہ منشیات فیکٹری پر چھاپہ مارا گیا، پراوینشل انچارج انٹیلیجنس بیورو سعود خان گنڈاپور کو خفیہ اطلاع ملی تھی جس پر کارروائی کی گئی۔
اس کارروائی کے دوران فیکٹری سے 10,142 گرام آئس، 17,556 گرام ہیروئن اور مکسنگ میں استعمال ہونے والا کیمیکل بھی برآمد کر لیا گیا، اس کے ساتھ ساتھ منشیات کی تیاری میں استعمال ہونے والی مشینیں، برتن اور دیگر آلات قبضے میں لے لیے گئے۔ ایکسائز انٹیلیجنس بیورو خیبرپختونخوا کی جانب سے جس فیکٹری پر چھاپہ مارا گیا اس کارخانہ کا مالک عزت اللہ افغانی باشندہ نکلا، ملزم سے اس کا پاسپورٹ اور سیٹیزن کارڈ برآمد کر لیا گیا، اور اس کے خلاف تفتیش اور قانونی کاروائی کے لیے مقدمہ درج کر لیا گیا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی منشیات کے خلاف ایمرجنسی کے تحت کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں، ایکسائز پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہیں۔ منشیات کیخلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں، اس دوران گھر میں خفیہ منشیات فیکٹری پرچھاپہ کے دوران ایکسائز پولیس نے بھاری مقدار مِں آئس و ہیروئن برآمد کر لی۔
