ویب ڈیسک: ڈیرہ اسماعیل خان میںعطائی ڈاکٹر کےغلط انجیکشن لگانے سے 13سالہ بچہ جاں بحق، پولیس نے جاں بحق بچے کے والد کی مدعیت میںمقدمہ درج کر لیا.
تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میںعطائی ڈاکٹر کےغلط انجیکشن لگانے سے 13سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا ، یہ واقعہ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ ظفر آباد میں پیش ایا، جہاں زوہیب بیٹنی نامی 13 سالہ بچہ عطائی ڈاکٹر کے غلط انجیکشن سے جاں بحق ہو گیا، اس موقع پر جاں بحق بچے کے والد کا کہنا تھا کہ زوہیب بیٹنی کو بخار تھا اور علاج معالجہ کے لئے اسے ظفر آباد میں ڈاکٹر کے کلینک پر لے گیا.
انہوں نے کہا کہ بیماری بچے کو ڈاکٹر نے غلط انجیکشن لگا دیا، جس سے 13 سالہ بچے کی طبیعت غیر ہوگئی، اور اس کے بعد چل بسا۔ بچے کے والد نے مبینہ طور پر الزام لگایا ہے کہ ان کا بیٹا غلط انجیکشن لگنے سے جاں بحق ہوا ہے جس پر پولیس نے متعلقہ پریکٹیشنر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
