عمران خان شہدا یادگاروں پرحملہ آور

عدم اعتماد کےبعد عمران خان شہدا یادگاروں پرحملہ آور ہوئے،خواجہ آصف

ویب ڈیسک: بانی پاکستان تحریک انصاف کے حوالے سے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عدم اعتماد تحریک سے فارغ ہونے پر عمران خان شہدا یادگاروں پرحملہ آور ہوئے، اس دوران انہوں نے اداروں اور دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنایا، اور ملک کو دیوالیہ کرنے کی پوری کوشش بھی کی، اس کے باوجود اکاموڈیشن کی امید رکھنا احمقوں کی جنت میں رہنے کے مترادف ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ ماضی میں اقتدار سے ہٹائے جانے پر کسی بھی جماعت نے ملکی دفاعی تنصیبات کو نشانہ نہیں بنایا، بانی پی ٹی آئی کا دور بد ترین حکمرانی کا دور تھا، اس تمام تر صورتحال کے بعد عدم اعتماد سے فارغ ہونے پر عمران خان شہدا یادگاروں پر حملہ آور ہوئے، دفاعی اداروں کی تضحیک کا ایک ناختم ہونے والا سلسلہ شروع کیا جو آج بھی جاری ہے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اداروں اور دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے بعد ملک دیوالیہ کرنے کی پوری کوشش کے بعد بھی اکاموڈیشن کی امید رکھی جا رہی ہے، یہ بالکل احمقوں کی جنت میں رہنے جیسا ہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عدم اعتماد تحریک سے فارغ ہونے پر عمران خان شہدا یادگاروں پرحملہ آور ہوئے،

مزید پڑھیں:  ایبٹ آباد، سکول وین کھائی میں گرنے سے 2 بچیاں جاں بحق، 11 زخمی