پیپلزپارٹی نے جمہوریت کو نقصان پہنچایا

ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے جمہوریت کو نقصان پہنچایا، شاہ محمود قریشی

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے جمہوریت کو نقصان پہنچایا، انہیں تاریخ میں آئین نکا حلیہ بگاڑنے کے حوالے سے یاد رکھا جائیگا۔
انہوں نے کہا کہ بلاوجہ ڈونلڈ ٹرمپ سے توقعات نہیں باندھنی چاہئیں، کیونکہ ہمیں رہائی ان کے طفیل نہیں اپنے مؤقف اور مقدمات کی پیروی سے مل سکتی ہے۔ انہوں نے عمران خان کے آرمی چیف کو لکھے جانے والے خط کے بارے میں بتایا کہ ، ایسا صرف سنا ہے، دیکھا نہیں، اگر واقعی خط لکھا گیا ہے تو پھر اس میں بانی پی ٹی آئی نے وجوہات اور تجاویز بھی بیان کی ہونگی، جنہیں مثبت انداز میں دیکھا جانا چاہئے۔
ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے جمہوریت کو نقصان پہنچایا، انہوں نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کرکے ملک میں آزادیٔ اظہار رائے کا گلا گھونٹا، آصف علی زرداری اور بلاول کو آئین کا حلیہ بگاڑنے کے طور پر یاد رکھا جائے۔

مزید پڑھیں:  صحافی وحید مراد 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے