پی ٹی آئی کی مینار پاکستان پر جلسے کی درخواست مسترد کر دی گئی، اس حوالے سے بتایا گیا کہ 8 فروری کو ایک طرف کرکٹ میچ ہے جبکہ دوسری طرف انٹرنیشل سپیکرکانفرنس ہونے جا رہی ہے۔

پی ٹی آئی کی مینار پاکستان پر جلسے کی درخواست مسترد

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کی مینار پاکستان پر جلسے کی درخواست مسترد کر دی گئی، اس حوالے سے بتایا گیا کہ 8 فروری کو ایک طرف کرکٹ میچ ہے جبکہ دوسری طرف انٹرنیشل سپیکرکانفرنس ہونے جا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کو 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت نہ مل سکی، ڈپٹی کمشنر لاہور نے واضح طور پر پی ٹی آئی کی مینار پاکستان پر جلسے کی درخواست مسترد کر دی۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی جلسے کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ 8 فروری کو ایک تو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین سہ فریقی سیریز کا پہلا کرکٹ میچ ہونے جا رہا ہے، جبکہ دوسری طرف انٹرنیشل سپیکر کانفرنس ہے، اس کے علاوہ لاہور میں ہارس اینڈ کیٹل شو بھی شروع ہونے جا رہی ہے، ان ایونٹس کی سیکورٹی کیلئے ہزاروں اہلکار تعینات کیے جا رہے ہیں۔
یاد رہے پی ٹی آئی نے 8 فروری کو عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف ملک بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے، اس سلسلے میں مینار پاکستان پر پی ٹی آئی نے جلسے کا بھی اعلان کر رکھا ہے، جس کے لیے انتظامیہ کو درخواست دی جا چکی ہے۔ پی ٹی آئی کی مینار پاکستان پر جلسے کی درخواست مسترد کر دی گئی، اس حوالے سے بتایا گیا کہ 8 فروری کو ایک طرف کرکٹ میچ ہے جبکہ دوسری طرف انٹرنیشل سپیکرکانفرنس ہونے جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  ٹل سے پاراچنار امدادی سامان پر مشتمل قافلہ آج روانہ کیا جائیگا