فری او پی ڈی کی سہولت

خیبرپختونخوا حکومت: صحت سہولت کارڈ میں فری او پی ڈی کی سہولت کا اضافہ

ویب ڈیسک: صوبائی حکومت کی جانب سے نادار مریضوں کو مفت او پی ڈی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس کے پیش نظر صوبائی حکومت کی جانب سے صحت سہولت کارڈ میں فری او پی ڈی کی سہولت کا اضافہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے صوبے کے چار اضلاع میں ابتدائی طور پر صحت سہولت کارڈ میں فری او پی ڈی کی سہولت کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ خیبر پختون خوا حکومت کا چار اضلاع میں نادار مریضوں کو او پی ڈی کی مفت سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ان اضلاع میں مردان، مالاکنڈ، کوہاٹ اور چترال شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ منصوبے کے تحت سرکاری و نجی ہسپتالوں میں نادار مریضوں کو مفت ادویات، ٹیسٹ سمیت دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ مفت او پی ڈی کے لیے جرمن حکومت نے دو ارب روپے امداد دی ہے۔
اس حوالے سے صوبائی مشیر صحت احتشام علی نے کہا ہے کہ صحت کارڈ میں او پی ڈی سہولت کو مرحلہ وار دیگر اضلاع تک توسیع دی جائے گی، صحت کارڈ میں او پی ڈی سہولت کو مرحلہ وار دیگر اضلاع تک توسیع دی جائے گی۔
انہوں نے واضح کیا کہ صحت کارڈ میں شفافیت کے ذریعے ماہانہ ایک ارب روپے کی بچت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  مانسہرہ، دو ٹرکوں کے تصادم میں ایک شخص جاں بحق، 3 زخِمی