ویب ڈیسک: منیر اعظم خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن کے چئیرمین تعینات کر دیئے گئے، اس حوالے سے اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔
کیپٹن (ر) منیر اعظم کو چئیرمین پبلک سروس کمیشن تعینات کرنے کے حوالے سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ نومنتخب چئیرمین کی تعیناتی تین سال کے لئے کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ چیئرمین پبلک سروس کمیشن کے حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈپارٹمنٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
