شارٹ سرکٹ کے باعث مکان میں

شانگلہ، شارٹ سرکٹ کے باعث مکان میں آگ لگ گئی

ویب ڈیسک: ضلع شانگلہ کی یونین کونسل رانیال کے علاقہ سانگڑی میں شارٹ سرکٹ کے باعث مکان میں آگ لگ گئی۔
پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ یونین کونسل رانیال کے علاقہ سانگڑئی میں مکان میں آگ لگنے کے باعث رہائشی مکان مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گیا ہے، مکان میں سامان بھی جل گیا ہے۔
پولیس کے مطابق شارٹ سرکٹ کے باعث مکان میں آگ لگی ہے۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان میں کل سے ٹرین سروس کی بحالی کا اعلان