شہداء کے لواحقین میں امدادی چیک

پاراچنار، شہداء کے لواحقین میں امدادی چیک تقسیم کر دیئے گئے

ویب ڈیسک: پاراچنار میں دہشتگردی واقعات کے دوران متعدد افراد شہید ہوئے، اب علاقے میں قیام امن کے ساتھ شہداء کے لواحقین میں امدادی چیک تقسیم کر دیئے گئے۔ ذرائع کے مطابق 21 نومبر کو لوئر کرم بگن اوچھت میں دہشت گردوں کے ہاتھوں قتل ہونے والے 37 شہداء کے لواحقین میں آمدادی چیک تقسیم کئے گئے ہیں، ڈی سی کرم اشفاق احمد نے متاثرین کے لواحقین میں 3 کروڑ 70 لاکھ روپے کے چیک تقسیم کئے ۔
ڈپٹی کمشنر کرم کا اس موقع پر کہنا تھا کہ جلد ہی تمام متاثرین کو امداد چیک دئیے جائیں گے، جبکہ کانوائی میں گاڑیوں اور سامان کو نقصان پہنچنے والے متاثرین کی امداد بھی کی جائیگی۔ بگن سمیت تمام متاثرین کی سروے جاری ہے۔ یاد رہے پاراچنار میں دہشتگردی واقعات کے دوران متعدد افراد شہید ہوئے، اب علاقے میں قیام امن کے ساتھ شہداء کے لواحقین میں امدادی چیک تقسیم کر دیئے گئے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں آپریشن کلین اپ، دہشتگردوں کے ٹھکانے تباہ