پولیو ڈیوٹی سے واپس آتے پولیس

پولیو ڈیوٹی سے واپس آتے پولیس اہلکار پر فائرنگ، زخمی حالت میں ہسپتال منتقل

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں پولیو ڈیوٹی سے واپس آتے پولیس اہلکار پر فائرنگ کا واقعہ رونما ہو اہے، اس واقعہ میں پولیس اہلکار کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں پولیو ڈیوٹی دینے والے ایک اور پولیس اہل کار پر فائرنگ کا واقعہ اکوڑہ خٹک کے علاقے حسن درہ کے مقام پر پیش ایا، جہاں پولیو ڈیوٹی سے واپس آتے ہوئے موٹر سائیکل سوار پولیس اہلکار فدا حسین پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی۔
ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار زخمی ہوگیا، جنہیں فوری طور پر قاضی میڈیکل کمپلیکس پہنچا دیا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس حکام موقع پر پہنچے اور جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی۔

مزید پڑھیں:  ریاستی اداروں کیخلاف نفرت انگیز مہم چلانےوالاملزم بنی گالا سےگرفتار