ویب ڈیسک: ضلع مانسہرہ کے لاری اڈا میں فائرنگ سے ایک نوجوان قتل جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ لاری اڈا میں فائرنگ سے ایک نوجوان قتل جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوا ہے، قتل ہونےوالے نوجوان کی شناخت شہزاد شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ اندھا دھند فائرنگ سے بھگدڑ مچ گئی، ایک نوجوان اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے اڈے میں داخل ہوا جس کے باعث فائرنگ کی زد میں ا کر ایک نوجوان جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ اس موقع پر ملزم کو اسلحے سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ شدید زخمی نوجوان کو کنگ عبداللہ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
