ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر جنید اکبر نے جلسہ گاہ کا دورہ کیا اور اس موقع پر اپنے ویڈیو پیغام میںکہا ہے کہ ہم کل بحی عمران خان کے ساتھ تھے، آج بھی ہیں اور کل بھی رہیں گے، جبکہ ہم اپنا چوری شدہ مینڈیٹ واپس لیں گے، کوئی اس غلط فہمی میںنہ رہے کہ ہم بھول گئے.
انہوں نے اپنے دورہ کے موقع پر صوابی میںجلسہ گاہ کی جگہ کا معائنہ کیا ، اس موقع پر انہوںنے کہا کہ آپ سب کو دعوت دیتا ہوں کہ آپ نے پہنچانا ہے، اور یہ بانی پی ٹی آئی کا حکم ہے کہ آپ نے جلسے میں شرکت کرنی ہے، انشااللہ ہمیں امید ہے کہ کارکن بڑی تعداد میں پہنچ گئے.
جنید اکبر نے جلسہ گاہ سے ویڈیو پیغام میںکہا کہ حکومت اور ان کے پیچھے جو لوگ ہیں، ان کو اور پوری دنیا کو یہ پیغام دینگے کہ ہم کل بھی عمران خان کے ساتھ تھے اور آج بھی ہیں اور کل بھی رہیںگے.
ان کا کہنا تھا کہ کوئی اس غلط فہمی میں نہ رہے کہ ہمارا جو مینڈیٹ چوری ہوا تھا، ہم اسے بھول جائینگے ، ہم اپنا چوری شدہ مینڈیٹ واپس لیں گے، عمران خان نے بطور صوبائی صدر مجھے جو ذمہ داری دی ہے اسے نبھانے کی پوری کوشش کروں گا اور اس پر مجھے بے حد خوشی ہوئی ہے، کہ انہوں نے مجھے اس ذمہ داری کے لائق سمجھا.
