ویب ڈیسک: والدین اور طلبہ ہوشیار رہیں، کیونکہ اب دھواں، نہ مخصوص بو بلکہ اب منشیات کی نئی قسم ٹافی کی شکل میں بکنے لگی، جسے کھانے کے بعد لوگوں کی حالت ہو جاتی ہے غیر.
تفصیلات کے مطابق سکولوں میں کینڈی جیسی نئی منشیات کی افواہیں گردش کرنے لگی ہیں، جو سٹرابری کک کہلاتی ہے، یہ سٹرابیری کک دیکھنے میں تو کینڈی جیسی لگتی ہے لیکن درحقیقت یہ کرسٹل میتھ کی ایک قسم ہے، جسے بچے میٹھی چیز سمجھ کر کھا رہے ہیں. والدین اور طلبہ ہوشیار رہیں کیونکہ یہ سٹرابیری کک کھانے کے نتیجے میں ان کی حالت غیر ہو جاتی ہے اور اسی وجہ سے انہیں ہسپتال پہنچا دیا جاتا ہے۔
ذرائع نے خبردار کیا ہے کہ والدین، اساتذہ اور طلبہ کو ہوشیار رہنا چاہیے، اور انہیںکسی اجنبی سے میٹھی چیز نہیں لینا چاہئے، جبکہ اس دوران کسی بھی مشکوک چیز کی اطلاع فوراً متعلقہ حکام کو دیں۔اب منشیات کا پتہ چلنا مشکل ہوتا جا رہا ہے، کیونکہ اب دھواں ہے نہ مخصوص بو بلکہ اب منشیات کی نئی قسم ٹافی کی شکل میں بکنے لگی ہے، جس کا شکار بڑوں کے ساتھ ساتھ بچے خصوصی طور پر شکار ہو جاتے ہیں. اسے کھانے کے بعد ان کھانے والوں کی حالت غیر ہو جاتی ہے.
