جیتو بازی کھیل کے

چمپئنز ٹرافی کا آفیشل ترانہ "جیتو بازی کھیل کے” چھا گیا

ویب ڈیسک: آئی سی سی کی جانب سے چمپئنز ٹرافی کا آفیشل ترانہ "جیتو بازی کھیل کے” ریلیز کر دیا گیا جو دیکھتے ہی دیکھتے چھا گیا ، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر چیمپئنز ٹرافی کا آفیشل ترانہ جاری کیا گیا ہے، چمپئنز ٹرافی کا آفیشل ترانے کو آواز سی ہے پاکستان کے نامور گلوکار عاطف اسلم نے، اس میں شریک ٹیموں کے رنگ بھی اجاگر کئے گئے ہیں۔
ایک منٹ اور 39 سیکنڈ پر مشتمل آفیشل ترانے کو ’جیتو بازی کھیل کے‘ کا نام دیا گیا ہے اور گانے کی ویڈیو میں چیمپئنز ٹرافی میں شریک تمام ٹیموں کے جھنڈے بھی دکھائے گئے ہیں۔ انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے عاطف اسلم کی آواز میں ریلیز اس آفیشل ترانے کو زبردست قرار دیا جا رہا ہے۔
یاد رہے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے پاکستان میں شیڈول ہے جو بھارتی ٹیم کے پاکستان نہ آنے کی وجہ سے ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلی جائے گی، اسی وجہ سے مقامی شائقین ناراض ہیں کہ وہ مقامی میدانوں پر ہائی وولٹیج ٹاکرا نہیں ہوتا دیکھ پائیں‌گے، بھارتی ٹیم کے تمام میچز متحدہ عرب امارات میں رکھے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا