پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیشکش

حکومت نےایک بارپھر پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیشکش کردی

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت کی جانب سے ایک بار پھر پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیش کش کردی گئی ہے ۔
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے دوٹوک الفاظ میں پی ٹی آئی سے مذاکرات سے متعلق واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے کبھی مذاکرات کے لیے دروازے بند نہیں کیے، مذاکرات کے لیے بنائی گئی کمیٹی بھی تحلیل نہیں کی۔
پنجاب اسمبلی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ ہم نے مذاکرات ختم نہیں کئے ، عمران خان ایک سخت آدمی ہیں،تحریک انصاف کی پہلے اندر سے منظوری آجائے تو پھر ہمارے پاس بھی آ جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف سے رابطے منقطع نہیں ہوئے، وہ آج بھی ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں۔
سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان ایک سخت آدمی ہیں۔
واضح رہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان 28 جنوری کو مذاکرات کے لیے چوتھی میٹنگ طے تھی تاہم بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔

مزید پڑھیں:  جمعۃ الوداع کے موقع پر عبادات کا خصوصی اہتمام، سکیورٹی ہائی الرٹ