قومی اسمبلی کا اجلاس

قومی اسمبلی کا اجلاس 10فروری کو طلب کرلیا گیا

ویب ڈیسک: قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کی جانب سے قومی اسمبلی کا اجلاس 10فروری کو طلب کر لیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس پیر 10فروری کو شام 5بجے طلب کیا گیا ہے، اجلاس کا ایجنڈا ایک روز قبل اتوار کو جاری کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ اجلاس میں قومی اسمبلی نے وفاقی وزیر رانا تنویر کی جانب سے پیش کیے گئے پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025 کو منظور کیا تھا جس پر صحافیوں نے احتجاج کرتے ہوئے پریس گیلری سے واک آئوٹ کیا تھا۔
حکومت کی کسی بھی اتحادی جماعت کی جانب سے پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025 کی مخالفت نہیں کی گئی تھی ۔

مزید پڑھیں:  امریکی کمیشن کا بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ پر پابندی کا مطالبہ