ویب ڈیسک:غزہ میں اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے القسام بریگیڈز کے نائب سربراہ مروان عیسی ابو البرا کی شہادت کے ایک سال بعد تدفین کردی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطینی مذاحمتی تنظیم کے عسکری ونگ القسام بریگیڈئز کے نائب سربراہ مروان عیسی 10مارچ 2024 کو نصیرات کیمپ پر اسرائیلی بمباری میں شہید ہوگئے تھے
شہید مروان عیسی کی تدفین آج غزہ کے بریج کیمپ میں کی گئی،کی نماز جنازہ اور تدفین میں فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کے جنگجوں اور سیکڑوں فلسطینیوں نے شرکت کی۔
مروان عیسی ابو البرا القسام بریگیڈ کے شہید سربراہ محمد الضیف کے نائب تھے۔
القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے گزشتہ ہفتے محمد الضیف، مروان عیسی اور القسام بریگیڈز کے دیگر سینئر کمانڈروں کی شہادت کا اعلان کیا تھا۔
