ویب ڈیسک: پشاور میں ورسک روڈ پر واقع رہائشی فلیٹ سے سائیکو ارباب نامی خاتون ٹک ٹاکر کی نعش برآمد ہوئی ہے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق ورسک روڈ پر واقعہ رہائشی فلیٹ سے سائیکو ارباب نامی خاتون ٹک ٹاکر کی نعش برآمد ہوئی ہے جسے فوری طورپر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
پولیس نے خاتون ٹک ٹاکر کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے موت کی تحقیقات شروع کردیں ۔
ابتدائی معلومات کے مطابق ٹک ٹاکر خاتون نشہ اور اشیاء استعمال کرنے یا طبی موت سے فوت ہو چکی ہے ۔
