پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا

بنوں میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا

ویب ڈیسک: بنوں میں رات گئے دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے دو پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ۔
شہداء کی نماز جنازہ پولیس لائن بنوں میں ادا کی گئی جس میں آر پی او بنوں ریجن ، ڈی پی او بنوں اور ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر پولیس افسران اور شہداء کے لواحقین نے شرکت کی ۔
بنوں پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہدا کو سلامی پیش کی جبکہ شہدا کے جسد خاکی پر پھولوں کے ہار بھی رکھے گئے۔
اس موقع پر آر پی او بنوں ریجن عمران شاہد نے کہا کہ شہدا پولیس ہمارے ہیروز ہیں جنہوں نے ملک و قوم کی سلامتی و استحکام کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوسکتے ،خیبرپختونخوا پولیس کے حوصلے بلند ہیں اور دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیں گے ۔

مزید پڑھیں:  پی ایس ایل ٹیم کی پشاور آمد :ارباب نیاز سٹیڈیم کی تیاری پر اطمینان کا اظہار