نیوزی لینڈ کا بیٹنگ کا فیصلہ

سہ ملکی سیریز: نیوزی لینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ویب ڈیسک: سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں مہمان نیوزی لینڈ کی ٹیم نے میزبان پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
مچل سینٹزکا کہنا تھا وکٹ بیٹنگ کے لیے سازگار دکھائی دے رہی ہے اس لیے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جبکہ پاکستان کے کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا ہم بھی ٹاس جیت کر بیٹنگ ہی کرتے۔
اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے قومی کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا پاکستان کی جانب سے بابراعظم آج فخر زمان کے ساتھ اوپننگ کریں گے، یہ سیریز چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کے لیے اہم ہے۔
پاکستان ٹیم میں فخر زمان، بابر اعظم،کامران غلام، محمد رضوان، سلمان علی آغا، طیب طاہر، خوشدل شاہ، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث رف اور ابراراحمد شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان کے مسائل کا حل جمہوری طریقے سے ممکن ہے، نوازشریف