ویب ڈیسک: ایرانی سپریم لیڈر نے امریکی پابندیوں پر ردعمل دیتے ہوئے اپنی حکومت کو مذاکرات کے حوالے سے خبر دار کردیا ہے ۔
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ ایران نے ماضی میں بہت سی رعایتیں دیں مگر امریکا نے ان معاہدوں کو توڑ دیا، ایسی حکومت کے ساتھ بات چیت نہیں ہونی چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات سمجھداری اور قابل احترام نہیں ہوں گے۔
انہوں نے مزیدکہا کہ امریکا نے ہماری سلامتی کو خطرے میں ڈالا توہم ان کی سکیورٹی کو خطرے میں ڈالیں گے۔
