مزید 3اسرائیلی یرغمالی رہا

جنگ بندی معاہدہ، حماس کی جانب سے مزید 3اسرائیلی یرغمالی رہا

ویب ڈیسک: غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے تحت حماس کی جانب سے مزید 3اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کردیاگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس کی جانب سے غزہ کے وسطی علاقے دیر البلاح میں ایک مقام سے ایلی شرابی، اور لیوی اور اوہاد ببن امی نامی اسرائیلی قیدیوں کو رہا کیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق یرغمالیوں کو انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس کے ارکان نے اپنی تحویل میں لے لیا۔
حماس نے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے سلسلے میں ایک سٹیج بنایا جہاں مزاحمتی تنظیم حماس کے جنگجو بڑی تعداد میں موجود تھے۔
معاہدے کے مطابق اسرائیل 3 یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے میں آج 183 فلسطینیوں کو رہا کرے گا۔
دوسری جانب حماس کے ترجمان ابوعبیدہ نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں آنے والی امداد کونشانہ بنارہا ہے جو معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

مزید پڑھیں:  مصطفی عامر قتل کیس: ملزم ارمغان حوالہ ہنڈی میں ملوث نکلا، مقدمہ درج