باراتیوں کی گاڑی الٹ گئی

لنڈی کوتل میں باراتیوں کی گاڑی الٹ گئی ،بچوں سمیت8افراد زخمی

ویب ڈیسک: ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل میں باراتیوں کی گاڑی الٹ گئی جس میں بچوں اور خواتین سمیت 8افراد زخمی ہو گئے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ لنڈی کوتل میں پیش آیا جہاں پاک افغان شاہراہ پر باراتیوں سے بھری گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے میں 8افراد زخمی ہو گئے جن میں 4بچے اور 4خواتین شامل ہیں ۔
حادثہ میں زخمی ہونے والے افراد کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل نے آسکر ایوارڈ یافتہ فلسطینی ہدایتکار کو تشدد کے بعد رہا کر دیا