ویب ڈیسک: ہری پور میں پولیس مقابلہ ہوا ہے جس میں ایک ڈکیت جاں بحق جبکہ دوسرا فرار ہو گیا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ گائوں علی خان میں پیش آیا جہاں ڈکیت گروہ کے ارکان واردات کے بعد فرار ہورہے تھے کہ پولیس کے ساتھ آمنے سامنا ہوا۔
پولیس اور ڈکیت گروہ کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک ڈکیت جاں بحق جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔
جاں بحق ہونے والے مبینہ ڈکیت کی شناخت عبدالاحمد سے ہوئی جوکہ افغان شہری ہے ۔
پولیس نے فرار ہونے والے ملزم کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے شروع کردیئے ہیں ۔
