فوج اور عوام کو لڑوا

جعلی حکومت فوج اور عوام کو لڑوا رہی ہے،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

ویب ڈیسک:وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ جعلی حکومت پاکستان کی فوج اور عوام کو لڑوا رہی ہے، مینڈیٹ چوری کرنے والے ایوانوں میں بیٹھیں ہیں۔
صوابی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بانی چیئرمین سے پوری دنیا کے لوگ پیار کرتے ہیں ،نہتے لوگوں پر گولیاں برسانے والے حکمرانوں میں انسانیت نہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں مجبور نہ کریں ، تم نے ہمارا خون بہایا ہے ،خون کا بدلہ خون ہے ، ہم اپنے شہدا اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں ،ہم انقلاب کا نعرہ لگاتے ہیں ، تم برداشت نہیں کر سکوں گے۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ جعلی حکومت پاکستان کی فوج اور عوام کو لڑوا رہی ہے ، تم بات چیت کرنے کے لئے تیار نہیں ہو تو جواب دینا ہمیں بھی آتا ہے عوام کے ٹیکسز سے خریدے گئے ہتھیار ہم پر ہی استعمال کئے جارہے ہیں ،ہتھیار ہمارے پاس بھی ہیں ۔
علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ہمارا صوبہ دہشت گردی کا شکار ہے ، عوام کے تعاون کے بغیر دہشت گردی کا مقابلہ ممکن نہیں ، ان چوروں کا ساتھ دینا چھوڑ دو،بانی چیئر مین جیل میں بیٹھ کر جیت گیا ،عمران خان کی قیادت میں آگے بڑھیں گے ۔
اپنے خطاب میں وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ مینڈیٹ چوری کرنے والے ایوانوں میں بیٹھیں ہیں ہم اپنا حق مانگ رہے ہیں ، ہماری آواز ایک ہے آئین کا تحفظ مانگ رہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ نظریہ مرتا نہیں نہ ہی ڈرتا ہے ، تم ایوانوں میں بیٹھ کر بھی ہار گئے جبکہ عمران خان جیل میں بیٹھ کر بھی جیت گیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  پی ایس ایل10: کراچی کنگز نے آسٹریلوی بیٹر ڈیوڈ وارنر کو کپتان مقرر کر دیا