ججز تقرری، عدلیہ کی آزادی

ججز تقرری، عدلیہ کی آزادی ودیگر امورجانچنےآئی ایم امشن پاکستان پہنچ گیا

ویب ڈیسک: ججز تقرری، عدلیہ کی آزادی و دیگر امور کا جائزہ لینے کیلئے آئی ایم ایف کا مشن پاکستان پہنچ گیا ہے، عالمی مالیاتی فنڈ کا وفد 14 فروری تک پاکستان میں قیام کرے گا اور معاملات کی مکمل چھان بین کرے گا۔
تفصیلات کیے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ نے ججز تقرری، عدلیہ کی آزاری، گورننس اور بدعنوانی کا جامع جائزہ لینے کے لیے ایک مشن پاکستان بھیجا ہے، جو 14 فروری تک پاکستان میں قیام کرے گا،ا ور اس دوران مختلف امور کے حوالے سے بات چیت کرے گا۔
ذرائع کے مطابق وفد کا نیب، عدلیہ سمیت مختلف اداروں اور وزارتوں کے حکام سمیت جوڈیشل کمیشن اور سپریم کورٹ حکام سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔ اپنے دورہ کے دوران آئی ایم ایف وفد کی جانب سے عدلیہ کی آزادی اور ججوں کی تعیناتی کے طریقہ کار پر بات چیت کا امکان ہے۔
اس سلسلے میں ہونیوالی ملاقاتوں کا مقصد قانونی حکمرانی، انسداد بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے اقدامات کا جائزہ لینا ہے۔ یاد رہے کہ ذرائع کے مطابق پاکستان کی معاشی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے عالمی مالیاتی فنڈ کا مشن جلد پاکستان آئے گا۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن نے مختلف امور کے جائزے کے لیے مشن پاکستان بھیجا ہے جس نے جمعرات 6 فروری کو اپنے کام کا آغاز کیا جو 14 فروری تک جاری رہے گا۔ آئی ایم ایف مشن ججوں کی تقرری اور عدلیہ کی آزادی کا جائزہ لینے میں مصروف ہے، مشن بینکنگ اور منی لانڈرنگ ، گورننس کے معاملات کا بھی جائزہ لے گا۔ مشن 19 وزارتوں، محکموں اور اداروں کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کرے گا۔
آئی ایم ایف مشن کی اس حوالے سے منصوبہ بندی گزشتہ سال ستمبر میں کی گئی تھی۔ اب کی بار مشن اپنی تشخیص کو حتمی شکل دے گا اور جولائی تک رپورٹ شائع کر دی جائے گی۔ یا در ہے ججز تقرری، عدلیہ کی آزادی و دیگر امور کا جائزہ لینے کیلئے آئی ایم ایف کا مشن پاکستان پہنچ گیا ہے، عالمی مالیاتی فنڈ کا وفد 14 فروری تک پاکستان میں قیام کرے گا اور معاملات کی مکمل چھان بین کرے گا۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم نے بلاول کو کینال معاملے پر متفقہ فیصلہ کی یقین دہانی کرا دی، ثنااللہ