پارٹی میں سزا وجزا کا عمل

محنتی ورکرز کی نشاندہی، جنید اکبر کا پارٹی میں سزا وجزا کا عمل لانے کا اعلان

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی صوبائی صدر جنید اکبر نے پارٹی میں سزا وجزا کا عمل لانے کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر نے صوبی میں ہونے والے جلسے میں پارٹی میں سزا وجزا کا عمل لانے کا اعلان کر دیا، اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ پارٹی کیلئے محنت کرنے اور نہ کرنے والوں کی اب نشاہدہی ہوگی۔
یاد رہے کہ صوابی جلسے میں کون کتنے ورکرز لے کر آیا؟ صوبائی صدر نے اس حوالے سے رپورٹ مرتب کرنے کی ہدایت کر دی۔
پی ٹی آئی کے صوبائی صدر جنید اکبر کا کہنا تھا کہ تمام ضلعی اور تحصیل صدور تین دن کے اندر رپورٹ جمع کریں، رپورٹ کو نہ صرف بانی پی ٹی آئی عمران خان کو بھیجا جائے گا بلکہ اسے سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیا جائے گا۔
جنید اکبر کا کہنا تھا کہ پارٹی میں سزا اور جزا کا عمل لانے والا ہوں، اب ایسا نہیں چلے گا کہ کوئی محنت کرے اور کوئی نہ کرے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا جل رہا ہے، بیان بازی کی بجائے وزیراعلیٰ فوری اقدامات کریں، محمود خان