پاراچنار کیلئے 120گاڑیوں پر مشتمل امدادی

پاراچنار کیلئے 120گاڑیوں پر مشتمل امدادی اشیاء کا 8واں قافلہ روانہ

ویب ڈیسک: تحصیل ٹل سے کرم و پاراچنار کیلئے 120گاڑیوں پر مشتمل امدادی اشیاء کا 8واں قافلہ روانہ کر دیا گیا، اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ امدادی سامان میں اشیاء خوردونوش سمیت دیگر ضروری سامان شامل ہے۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ قافلہ سکیورٹی فورسز کی جانب سے کلیئرنس ملنے کے بعد روانہ کیا جائے گا، تاہم اب پاراچنار کیلئے 120گاڑیوں پر مشتمل امدادی اشیاء کا 8واں قافلہ روانہ کر دیا گیا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ قافلے کے ہمراہ سکیورٹی فورسز کے جوان اور ضلعی انتظامیہ کے نمائندے موجود ہونگے، قافلہ ٹل کینٹ سے پارا چنار کی جانب روانہ کیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر گوہر زمان نے بتایا ہے کہ تحصیل ٹل سے کرم پارا چنار کیلئے اشیائے خوردونوش کا قافلہ روانہ کر دیا گیا، جس میں 120 چھوٹی بڑی گاڑیاں شامل ہیں، کانوائی میں ادویات اور روزمرہ کی دیگر اشیاء بھی شامل ہیں۔ ڈی پی او محمد خالد نے بتایا ہے کہ کرم کانوائے کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، کرم کانوائی کیلئے جگہ جگہ پر سیکیورٹی اہلکار تعینات ہیں۔
سید نجات تاجر رہنما کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہنگو سے پاراچنار اشیائے خوردونوش کا کانوائے روانہ کر دیا گیا ہے جس میں 100 سے زائد چھوٹی بڑی گاڑیاں شامل ہیں۔ کانوائی میں اشیائے خوردونوش ادویات اور روزمرہ کے اشیاء کی گاڑیاں شامل ہیں۔ سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ آج کی کانوائی میں بھی پٹرول ڈیزل ٹینکرز و گیس سلنڈرز کی گاڑیاں شامل نہیں، پٹرول و گیس سلنڈرز کی گاڑیوں کیلئے کل کانوائی کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  امریکا نے سراج الدین حقانی کی گرفتاری پر انعامی رقم ختم کردی،طالبان کادعویٰ