ویب ڈیسک: ضلع خیبر کی تحصیل جمرود میں تاریخی مقام باب خیبر پر کوکی خیل قوم کا ملک نصیر سمیت دیگر رہنماوں کی رہائی کیلیے جلسہ کیا، اس دوران کوکی خیل قوم کی جانب سے ملک نصیر احمد کوکی خیل و دیگر رہنماووں کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔
جلسہ میں جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان سمیت مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کے عہدیداران اور مقامی افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی، جلسہ شرکاء نے ملک نصیر سمیت علی وزیر ، صمد لالا کے فوری رہائی اور جعلی ایف آئی آرز کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔
سینٹر مشتاق احمد خان نے کہا کہ ملک نصیر احمد کوکی خیل و دیگر علاقے کی توانہ آواز ہیں، ان کی گرفتاری قابل مزمت ہے، قبائیلی عوام اب قومی دھارے میں شامل ہو چکے ہیں اور اپنے آئینی حقوق جانتے ہیں۔
اپنے خطاب میں انہوں نے مزید کہا کہ فوجی آپریشن ختم کر کے قبائیلی علاقوں میں امن قائم کیا جائے، تیراہ میں قامی مشر انجمن تاجران تیراہ میدان کے صدر کو ساتھی سمیت قتل کردیا، مزید انتشار و قتل و غارت قبول نہیں۔
