اسرائیل سے تعلقات بحالی مسترد

عرب ممالک نے فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات بحالی مسترد کر دی

ویب ڈیسک: نیتن یاہو کے بھونڈے آئِیڈیا اور متکبرانہ رویئے کی بدولت عرب ممالک نے فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات بحالی مسترد کر دی۔
سعودی وزارت خارجہ نے نیتن یاہو کے بیانیے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک فلسطینی ریاست قائم نہیں ہو جاتی تب تک اسرائیل کیساتھ تعلقات معمول پر لانا ممکن نہیں۔ فیصل بن فرفرحان نے واضح کیا کہ نیتن یاہو کا مشورہ قطعی قابل قبول نہیں، آزاد فلسطینی ریاست ناگزیر ہے۔
ادھر فلسطین، مصر ،اردن اور متحدہ عرب امارات نے بھی اسرائیلی وزیراعظم کی تجویز کی مذمت کرتے ہوئے اسے یکسر مسترد کر دیا، جبکہ سعودی عرب نے برادر اسلامی ممالک کی جانب سے نیتن یاہو کی تجویز مسترد کرنے کا خیرمقدم کیا ہے۔ یاد رہے عرب ممالک نے فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات بحالی مسترد کر دی۔

مزید پڑھیں:  پشاور:محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا کی 16ہزار 454آسامیوں کیلئے 8لاکھ 66ہزار درخواستیں