ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس

ملک کے 21اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

ویب ڈیسک: ملک کے 21اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق کر لی گئی ہے، ان اضلاع میں وفاق سمیت تین دارالحکومت بھی شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق این ای او سی کی جانب سے ملک کے 21اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق کر لی گئی ہے، حکام کے مطابق اسلام آباد، چارسدہ، پشاور، صوابی ، ٹانک، بہاولپور ، مظفر آباد، لاہور، ملتان، رحیم یار خان ، کراچی ایسٹ ، ڈیرہ بگٹی اور حب کے ماحولیاتی نمونوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ تمام 21 اضلاع سے نمونے 8 سے 23 جنوری کے درمیان لیے گئے تھے، جبکہ دوسری طرف ملک بھر میں 3 فروری سے سات روزہ انسداد پولیو مہم جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی رہنما طلب کرنے والی جے آئی ٹی چیلنج، نوٹسز جاری