ویب ڈیسک: میکسیکو میں ایک بس میں خوفناک آتشزدگی سے 44 مسافر جھلس کر ہلاک ہو گئے ہیں۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مسافر بس کینکن سے ٹیباسکو جا رہی تھی کہ اچانک بس میں آگ بھڑک اٹھی، اس دوران بس میں سوار 44 مسافروں میں سے کوئی بھی زندہ بچ نہ سکا، جبکہ ریسکیو اہلکاروں نے تمام لاشیں ہسپتال منتقل کر دیں۔
ہلاک افراد کے اہلخانہ سے حکام کی جانب سے تعزیت کی گئی، کومالکالکو کے میئر اوویدیو پیرالٹا نے کہا کہ وفاقی اور ریاستی حکام متاثرین کی ہر ممکن مدد کے لیے قریبی رابطے میں ہیں۔
کمپنی کی جانب سے جاری ایک پیغام میں کہا گیا ہے کہ بس حادثے پر ہمیں بہت دکھ ہے اور حکام کے ساتھ مل کر حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے کام کر رہے ہیں، یاد رہے میکسیکو میں بس میں خوفناک آتشزدگی سے 44 مسافر جھلس کر ہلاک ہو گئے۔
