ویب ڈیسک: مسائل کے انبار تلے دبے عوام کیلئے ایک اور مشکل گھڑی آن پہنچی، ملک بھر میں ادویات سمیت تمام صحت سہولیات مزید مہنگی کر دی گئیں۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ میں وضاحت کے ساتھ بیان کیا گیا ہے کہ رواں سال کے اوال مہینے جنوری کے دوران صحت سہولیات 1 اعشاریہ 27 فیصد تک مہنگی ہوئیں، اس کے علاوہ میڈیکل ٹیسٹ کی فیسوں میں 5 اعشاریہ 36 فیصد جبکہ سالانہ بنیادوں پر میڈیکل ٹیسٹ کی قیمت میں 15 اعشاریہ 16 فیصد تک اضافہ ہوا۔
دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ جنوری میں کلینک مزید 4اعشاریہ 28 فیصد، ڈینٹل سروسز 2 اعشاریہ 22 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 26 اعشاریہ 16 فیصد تک مہنگی ہوئیں۔ اسی ماہ ہسپتال مزید 0 اعشاریہ 36 فیصد تک مہنگا ہونے کے بعد گزشتہ ایک سال کے دوران 13 اعشاریہ 09 فیصد تک مہنگے ہوئے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ جنوری کے دوران ادویات کی قیمتوں میں 0 اعشاریہ 52 فیصد تک مزید اضافہ ہوا، ایک سال کے دوران ادویات 17 اعشاریہ 48 فیصد تک مہنگی ہوئی ہیں۔ مسائل کے انبار تلے دبے عوام کیلئے ایک اور مشکل گھڑی آن پہنچی، ملک بھر میں ادویات سمیت تمام صحت سہولیات مزید مہنگی کر دی گئیں۔
