ویب ڈیسک: آئی سی سی چمپئنز ٹرافی اور ٹرائینگولر سیریز کیلئے پاکستان آئی پروٹیز الیون کا بھرپور پریکٹس سیشن ہوا، تاکہ کھیل میں موجود خامیوں کا تدارک کیا جا سکے اور اس کے ساتھ ساتھ میدانوں سے بھی کھلاڑی مانوس ہو جائیں۔
جنوبی افریقہ کے کھلاڑی کوچز کی نگرانی میں کھیل کے تینوں شعبوں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کر رہے ہیں، انہوں نے پیس بیٹری چیک کرنے کے ساتھ ساتھ سپین جال کا بھی جائزہ لیا، اور بیٹنگ لائن جانچنے پر پوری توجہ دی۔
یاد رہے کہ جنوبی افریقہ الیون ٹرائینگولر سیریز کا اپنا پہلا میچ کل نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا آج آپشنل ٹریننگ سیشن بھی ہو رہا ہے، نیوزی لینڈ کے 3 کھلاڑی آج ٹریننگ سیشن میں حصہ لے رہے ہیں، بلیک کیپس کی طرف سے ٹام لیتھم ، ڈیون کانوے اور ول ینگ پریکٹس میں مصروف ہیں۔
