ویب ڈیسک: نیشنل سٹیڈیم کراچی کی تعمیر نو کا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے، اور اس کے بعد 11 فروری کو افتتاح ہوگا۔
نیشنل سٹیڈیم کراچی کے پویلین میں کمانڈ اینڈ کنٹرول روم بھی بنا دیا گیا ہے، جبکہ نئی بلڈنگ اور سٹیڈیم میں جدید طرز کے سی سی ٹی وی کیمروں کی انسٹالیشن بھی مکمل کر لی گئی ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نئی عمارت کا افتتاح 11 فروری کو کریں گے۔ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں سہ ملکی سیریز کے مقابلے 12 اور 14 فروری کو شیڈول ہیں جبکہ چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19فروری کو کراچی سے ہوگا۔ یاد رہے نیشنل سٹیڈیم کراچی کی تعمیر نو ہو گئی ہے۔
