تعزیت کیلئَے صدر زرداری لزبن روانہ

پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر تعزیت کیلئَے صدر زرداری لزبن روانہ

ویب ڈیسک: پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر تعزیت کیلئَے صدر زرداری لزبن روانہ ہو گئے ہیں۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر زرداری آج پرتگال کے شہر لزبن روانہ ہوگئے جہاں وہ پرنس کریم آغا خان چہارم کے انتقال پر ان کے جانشین پرنس رحیم آغا خان سے تعزیت کریں گے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ دورے کے دوران صدر مملکت پرتگال کے صدر مارسیلو ریبیلو ڈی سوسا سے بھی ملاقات کریں گے۔
صدرمملکت آصف زرداری پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں پرنس کریم آغا خان کے صاحبزادے پرنس رحیم آغا خان سے ملاقات کریں گے۔ یاد رہے گزشتہ روز پرتگال کے شہر لزبن میں اسماعیلی کمیونٹی کے پرنس کریم آغا خان کی آخری رسومات ادا کر دی گئیں۔
دوسری طرف پرنس کریم آغا خان کی تدفین آج مصر کے شہر اسوان میں کی جائےگی۔ پاکستانی وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب نے پرنس کریم آغا خان کی نماز جنازہ میں خصوصی طور پر شرکت کی۔
پرنس کریم آغا خان 88 برس کی عمر میں 4 فروری کو انتقال کرگئے تھے، ان کا انتقال پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں ہوا۔ یاد رہے پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر تعزیت کیلئَے صدر زرداری لزبن روانہ ہو گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  چوتھے ٹی20میں پاکستان کو بدترین شکست ،نیوزی لینڈ نے سیریز جیت لی