ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے 2 آپریشنز میں 7 دہشتگرد ہلاک کر دیئے گئے. ڈی آئی خان میںتین خارجی دہشت گرد جبکہ شمالی وزیرستان میں4 دہشت گرد ہلاک کر دیئے گئے، اس دوران 6 دہشتگرد زخمی بھی ہوئے ہیں.
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے 2 آپریشنز میں7 دہشتگرد ہلاک کر دیئے گئے. 8اور9 فروری کو ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ مدی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پہلی کارروائی کے دوران 3 خارجی دہشتگرد ہلاک اور 2 زخمی کئے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں دوسری کارروائی کی گئی، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 خوارج ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوئے ہیں۔ علاقے میں دیگر ممکنہ خوارج کے خاتمے کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے، ترجمان پاک فوج کے مطابق سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں۔
