ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ خریدنے اور اس کی ملکیت کے حوالے سے دیئے گئے اپنے بیان پر قائم رہنے کا اعلان کردیا ہے ۔
طیارے میں دوران پرواز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ غزہ کو خریدنے اور اس کی ملکیت کے اپنے بیان پر قائم ہں ۔
انہوں نے مشرق وسطی کے دیگر ممالک کو زمین کے کچھ حصے دینے پر غور کیا جاسکتا ہے تا کہ وہاں دوبارہ تعمیر کے عمل میں مدد لی جاسکے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ فلسطینیوں کا خیال رکھیں گے ان کا قتل نہیں ہونے دیں گے،مشرق وسطی کے ممالک فلسطینیوں کو اپنے ہاں بسا نے پر تیار ہو جائیں گے جب وہ ان ممالک سے بات کریں گے۔
امریکی صدر نے کہا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور مصر کے صدر سے بات چیت کروں گا،غزہ کو مستقبل کی ترقی کے لیے ایک اچھا مقام بنائیں گے۔روسی صدر پیوٹن سے مناسب وقت پر ملاقات کروں گا۔
اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ امریکا درآمد ہونے والیاسٹیل اور المونیم پر 25 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان آج کروں گا۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں صدر ٹرمپ نے غزہ پر امریکا کی جانب سے قبضہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔
