ٹانک پولیس اہلکار قتل

ٹانک سے اغواء ہونے والا پولیس اہلکار قتل ،نعش برآمد

ویب ڈیسک: ٹانک سے اغواء ہونے والے پولیس اہلکار کو قتل کردیا گیا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق کچھ روز قبل علاقہ گومل سے نامعلوم افراد کے ہاتھوں اغواء ہونے والے پولیس اہلکار سمیع اللہ عرف پپو کو قتل کردیا گیا جس کی نعش کوٹ اعظم سے ملی ہے ۔
اطلاع ملنے پر سکیورٹی فورسز اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جہاں سے نعش کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا ۔
پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  پہلا ٹی 20: پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 9وکٹوں سے شکست