خلیج میکسیکو کا نام

ڈونلڈ ٹرمپ نے خلیج میکسیکو کا نام ‘خلیج امریکا ‘رکھ دیا

ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خلیج میکسیکو کا نام ‘خلیج امریکا ‘رکھ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس فیصلے کا باضابطہ اعلان خلیج میکسیکو کے اوپر سے گزرتے ہوئے اس وقت کیا جب وہ اپنے طیارے میں سپر بال کا میچ دیکھنے کے لیے جا رہے تھے۔
طیارے میں صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ بہت اچھا کام ہوا ہے اور آج ہم پہلی بار خلیج امریکا کے اوپر پرواز کر رہے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے طیارے ہی میں نام کی تبدیلی کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیے ہیں۔
امریکی صدر نے اپنی حلف برداری کے دن محکمہ خارجہ کو ہدایت کی تھی کہ وہ ایک ماہ میں خلیج میکسیکو کا نام خلیج امریکا رکھنے کے حوالے سے ضروری اقدامات کرے۔

مزید پڑھیں:  اے این پی کا عید سادگی سے منانے کا اعلان، کارکنان کو اہم ہدایات جاری