کرک میں مشترکہ آپریشن

کرک میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن،5دہشت گردہلاک

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں سی ٹی ڈی اور پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران 5دہشتگرد ہلاک ہو گئے ۔
پولیس حکام کے مطابق سی ٹی ڈی اور پولیس نے ضلع کرک کے علاقے میر کلام بانڈھ میں علی الصبح دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر مشترکہ آپریشن کیا ۔
آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے نتیجے میں5دہشت گرد ہلاک ہوگئے، مارے جانے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران سی ٹی ڈی اور پولیس کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس حکام کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کی نعشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس آپریشن میں مارے جانے والوں میں مقامی کمانڈر منصور شامل ہے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق علاقے میں مزید دہشت گردوں کی موجودگی کے خدشے کے پیش نظر کلیئرنس آپریشن جاری ہے جس کے پیش نظر شہریوں کو احتیاطی برتنے کی ہدایات جاری کردی گئیں ۔

مزید پڑھیں:  9مئی مقدمات: جے آئی ٹی کے سربراہ ڈی آئی جی عمران کشور مستعفی